ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نومبر 17 سے کرناٹک میں دوبارہ کھلیں گے کالجس؛ کب کھلیں گے اسکولس ؟

نومبر 17 سے کرناٹک میں دوبارہ کھلیں گے کالجس؛ کب کھلیں گے اسکولس ؟

Fri, 23 Oct 2020 20:51:25    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) نوجوانوں کے مستقبل کے تعلق سےغیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے کرناٹک حکومت نے 17 نومبر سے ریاست بھر کے کالجوں اور ڈپلوما کلاسوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر اشوتھ نارائن ، جو وزیر اعلی تعلیم بھی ہیں ، نے کہا ہے کہ کالج کے دوبارہ کھلنے اور ڈپلوما کلاسز شروع ہونے سے طلباء خود کو ایک نئے ماحول میں پائیں گے ۔ کالج اور ڈپلومہ کے طلباء اپنی کلاسوں کے دوران کالج یا آن لائن کلاسوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ والدین کو اپنے بچوں کو ادارے میں بھیجنے کے لئے رضامندی دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے ریاست میں کووڈ 19 وبا پھیلنے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے اور اب صرف کالجوں اور ڈپلوما کلاسز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور پرائمری اور ہائی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں لیا جاسکا ہے ۔

اشوتھ نارائن نے کہا کہ آن لائن کلاسوں اور کالجوں میں  آکرکلاسز میں شامل ہونے والے طلباء کی تعداد کی بنیاد پر ان کی کلاسز کے  بیچوں کا  اہتمام کیا جائے گا اور اس متبادل کو منتخب کرنے کے لئے طلباء آزاد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو  کالجوں میں حاضری لازمی نہیں رکھی جائے گی۔


Share: